Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 84 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

    باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

    کراچی: پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا۔ 10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

    ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہداء کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

  • پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا

    پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا

    کراچی: پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے زیرنگرانی ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت سہ روزہ ورلڈ کپ کوالیفائرز 15 فروری سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 6 ممالک شرکت کریں گے جن میں اردن ، لیبیا ، ایران ، شام ، بیلاروس اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔

    مقابلوں میں کامیاب ٹیم اسی سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔ دریں اثنا ٹرائلز کے بعد عالمی کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ منتخب گھڑ سواروں میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل ہیں، ہارون بندیال کوچ ہوں گے۔
    دوسری جانب ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سلطان محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مقابلوں کی میزبانی ملنا قابل فخر ہے، دنیا بھر میں پاکستانی گھوڑوں کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    عالمی کپ کوالیفائرز کے شایان شان انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ پاکستان ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ، واضح رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن نے جعلسازی کرنے پر بھارت سے میزبانی واپس لے کریہ زمہ داری پاکستان کو تفویض کی ہے۔

  • پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا

    پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں سال مارچ کے آخر میں ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

    بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے پر متبادل مصروفیت کے طور پر سیریز شیڈول کی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) ریونیو میں برابر حصہ دینا خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

  • پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب

    پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب

    لاہور: اوپنرز پی ایس ایل 8میں چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب ہیں۔

    اوپنرز نے پی ایس ایل 8میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کر دیا، گذشتہ سیزن میں 588رنز کے ساتھ لاہور قلندرز کی ٹائٹل فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخرزمان نے کہا کہ ابتدائی 6اوورز میں صرف 2فیلڈرز 30گز کے دائرے سے باہر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں پہلی ہی گیند سے باؤنڈریز کا متلاشی ہوتا ہوں،اس کے ساتھ سنگلز ڈبلز بناتے رہنا بھی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جارح مزاج اوپنر کیلیے ٹیم کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیچرل گیم کا مظاہرہ کرنا اہم ہوتا ہے،دوسری اننگز میں ہدف کو پیش نظر رکھتے ہوئے انداز مختلف ہوسکتا ہے، بڑے اسکور کی ضرورت ہو تو جارحانہ آغاز زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔
    انڈر 19ورلڈکپ کے بعد گزشتہ پی ایس ایل میں بھی صلاحیتوں سے متاثر کرنے والے محمد حارث نے کہا کہ پاور پلے میں بولر کی رنز روکنے کیلیے حکمت عملی کو سمجھتے ہوئے میں اپنے اسٹروکس کا فیصلہ کرتا ہوں، میرے 80فیصد تک اندازے درست ثابت ہوتے ہیں، کوئی بھی بولر ہو اس پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہوں مگر جارحیت کیلیے مضبوط تکنیک کی بھی ضرورت ہے، پشاور زلمی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی سنچری بنانے والے شرجیل خان بھی کراچی کنگز کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے کیلیے پْرعزم ہیں،ان کا کہنا ہے کہ 70 سے 80 فیصد میچ کا فیصلہ ابتدائی 6اوورز میں ہی ہوجاتا ہے،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤنڈریز ہی میچ جتواتی ہیں،میری کوشش ہوگی کہ نہ صرف جارحانہ آغاز فراہم کروں بلکہ بعد میں اننگز کو آگے بڑھانے میں بھی دیگر بیٹرز کا ساتھ دوں۔

    انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کو سمجھنا ضروری ہے، اس کیلیے ایک اوور تحمل سے کھیلنے میں بھی کوئی خرابی نہیں، پیسر مقابل ہو یا اسپنر پلان یہی ہوتا ہے کہ وکٹ محفوظ رکھتے ہوئے جارحانہ اسٹروکس سے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کروں۔

  • اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہوگی۔

    بحرین میں ہوئے اجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

  • پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع

    پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔

    پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے ، ویب سائٹ پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔ پی ایس ایل کا اغاز تیرہ فروری سے ہورہاہے۔

    ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔ لاہور میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے چھ سے بارہ سو روپے تک کی رکھی گئی ہے۔
    کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔

    لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ دس سے اٹھارہ ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

    ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت بارہ سے اٹھارہ ہزار روپے ہے۔راولپنڈی میں پرئمیم ٹکٹس ایک ہزار سے پچیس سو روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار تک ہوگی۔

    اس بار چاروں شہروں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ پی سی بی نے اس بار میچ کے دوران فینز کی آسانی کے لیے ٹکٹ بوتھ بنانے کا بھی اعلان کیاہے۔

  • اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی

    اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی

    کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح پرجذباتی ہوگئے۔ خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔

    شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔

  • 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش

    500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش

    میرپور: 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر بنگلہ دیش لیگ میں شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش لیگ میں 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 382 چھکے لگائے جبکہ 162 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

    میچ میں رنگپور رائیڈز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 2 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130رنز بنائے، عارف الحق 29 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی، فاتح الیون نے ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔
    شعیب ملک 7 رنز بناسکے، حارث 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، نواز نے ایک رن بنایا، ناصر حسین نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔

  • بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافیز اور کیپس کے ساتھ اپنی خصوصی تصاویرشئیر کردیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سیاہ رنگ کے سوٹ ملبوس کپڑوں میں آئی سی سی کی طرف سے اب تک ملنے والی 3 ٹرافیوں اور 4 کیپس کے ساتھ خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    ٹرافیز میں سال 2022 کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی بھی شامل ہے جو گزشتہ روز پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انہیں قذافی اسٹیڈیم میں پیش کی تھی۔

  • بابر اعظم کے ’ ٹرانسفر‘ سے پی ایس ایل میں نئی مسابقت

    بابر اعظم کے ’ ٹرانسفر‘ سے پی ایس ایل میں نئی مسابقت

    کراچی: قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کے ’ ٹرانسفر‘ سے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں نئی مسابقت کا امکان ہے۔

    پاکستانی کپتان بابراعظم اس بار پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اس ٹرانسفر کی وجہ سے لیگ میں زیادہ دلچسپ مقابلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے