Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 86 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی

    کراچی: پاکستان کے نوجوان باکسر فرید احمد نے دبئی میں منعقد پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی باکسر فرید احمد نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپر فیدر ویٹ (58 کلو گرام) کیٹگری میں یوگنڈا کے باکسر لیوس کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی۔ فائٹ دبئی میں مڈل ایسٹ پروفیشنل باکسنگ کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

    پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

    کراچی: ناکامیوں کو پیچھے چھوڑکر پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز ہوگئیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جہاں پر اسے پہلے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں بھی ناکامیاں ہی ہاتھ آئیں، خاص طور پر بیٹنگ لائن کینگرو اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپائی۔

    اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان کینبرا میں تیسرا ٹی 20 میچ شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ بغیر کوئی گیند ہوئے ختم قرار دینا پڑا، جس کی وجہ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز ٹرافی بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم کے نام رہی جس نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ اس مایوس کن ٹور کو پس پشت ڈالتے ہوئے اب گرین شرٹس کی نگاہیں آنے والے بڑے چیلنج پر مرکوز ہوچکی ہیں۔
    منگل کے روز پاکستانی ٹیم براستہ دبئی جنوبی افریقہ کیلیے روانہ ہوگی جہاں پر آئندہ ماہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول ہے، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ میں مضبوط ترین حریفوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اسے گروپ آف ڈیتھ بھی قرار دیا جاسکتا ہے، پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ہی روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اسی گروپ میں انگلینڈ بھی شامل ہے۔

    ادھر پاکستان ویمنز ٹیم کے کوچ سلیم جعفر آسٹریلیا کے مایوس کن ٹور میں بھی کچھ مثبت چیزیں دیکھ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر نتائج کے لحاظ سے آسٹریلیا کا یہ دورہ انتہائی مایوس کن ثابت ہوا مگر آنے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے تناظر میں اس دورے کو کافی اچھا قرار دیا جاسکتا ہے، اس میں ہماری ٹیم کو مختلف قسم کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا جوکہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت ہی مختلف رہیں، ٹی 20 سیریز کے لحاظ سے پچز پر گھاس اوور بائونس زیادہ تھا، ٹیم کے ساتھ کچھ فٹنس سائل بھی رہے، ہماری کچھ بیٹرز کو جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، مجھے بڑی امید ہے کہ جنوبی افریقہ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کافی اچھا پرفارم کرے گی، میگا ایونٹ میں ہمارا گروپ بہت مضبوط ہے جس میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میدان سنبھالنا ہوگا۔

  • جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

    جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

    بھونیشور: جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا۔
    واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائیٹل ہے، جرمنی نے پہلی مرتبہ 2002 میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ چار سال 2006 میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

  • بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

    بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

    لاہور: سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔

    مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں، دونوں کے میچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔

    خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا

    بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔

  • ڈالر بے قابو، پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

    ڈالر بے قابو، پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں

    راچی: ڈالرریٹ بے قابو ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں جب کہ پی ایس ایل کے معاوضوں میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہو گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کاآٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہو گا،گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں ڈالر کا ریٹ مسلسل بڑھتے چلے جا رہا ہے، اس کا اثر کرکٹ پر بھی پڑنے لگا، پی سی بی کو یقین ہے کہ اسے ایونٹ میں ڈالرز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس حوالے سے حکومت سے یقین دہانی بھی لی جا چکی، البتہ فرنچائزز کو خسارے کا سامنا ہے۔

    پی ایس ایل میں پلاٹینیم کرکٹرز کی فیس ایک لاکھ 70 ہزار سے ایک لاکھ30 ہزار ڈالر تک ہے، ڈائمنڈ کو85 سے60 ہزار جبکہ گولڈ کو 50سے 40 ہزار ڈالرز دیے جاتے ہیں، سلور پلیئرز25 سے15 ہزار جبکہ ایمرجنگ ساڑھے 7 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔
    2021 میں غیرملکی کرکٹرز اور پروڈکشن وغیرہ کے سوا دیگر ادائیگیاں روپے میں کی گئی تھیں مگر گذشتہ برس رمیز راجہ نے دوبارہ ڈالرز رائج کر دیے، پاکستانی روپیہ ان دنوں تاریخی بے قدری کا شکار ہے۔

    گزشتہ روز تک ریٹ 262 سے زائد ہو چکا، پی ایس ایل فرنچائزز کھلاڑیوں کو معاوضہ ڈالرز میں دینے کی پابند ہیں، اس سال ڈرافٹ کے دن 15 دسمبر والے ریٹ 225 کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

    اس حوالے سے ایک ٹیم آفیشل نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بات تو سمجھ آتی ہے پاکستانی کرکٹرز کو ڈالرز میں ادائیگی کی تو کوئی منطق نہیں بنتی۔

    گزشتہ برس ہم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بہت کہا لیکن وہ نہ مانے، ہم خود پاکستانی کرکٹرز کا معاوضہ روپے میں طے کریں تو وہ ناراض ہو جائیں گے، یہ پی سی بی کا کام ہے کہ اس مسئلے کو حل کرے، اس سال ڈالر کی وجہ سے ہماریاخراجات 30 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ فرنچائز اونرز نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بات کی تھی مگر وقت کی کمی کے سبب کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، امید ہے کہ اگلے سال کوئی بہتر سسٹم بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ادائیگی ڈالر کو روپے میں تبدیل کرکے ہوتی ہے،70 فیصد رقم پہلے جبکہ بقیہ30فیصد ایونٹ کے بعد ملتی ہے،البتہ ساتویں ایڈیشن کی پہلی ادائیگی ٹورنامنٹ شروع ہونے کے کئی روز بعد ہوئی تھی۔

    گزشتہ برس فروری میں ڈالر کا ریٹ 175سے زائد تھا، آٹھویں ایڈیشن میں ڈرافٹ والے دن15دسمبر کو 225 رہا، یعنی 50 روپے کا اضافہ ہو گیا، ساتویں ایڈیشن میں اگر کسی پلاٹینیم کرکٹر کو 3 کروڑ روپے معاوضہ ملا تھا تو اب اسے 82 لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم بھی اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز کو ادائیگی روپے میں ہی ہونی چاہیے،البتہ چونکہ یہ سابقہ انتظامیہ کا فیصلہ تھا اس لیے فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، بعد میں یقینا غور کیا جائے گا۔

  • شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

    شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

    لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

    سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔

    شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا ٹینس کو خیرباد کہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

    سابق اسٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔

  • لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی

    لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی

    جمیکا: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کو ‘پرفارمنس مینٹور’ کے طور پر شامل کرلیا۔

    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کیلئے کوچز کی مدد کریں گے۔

    اس موقع پر سابق کرکٹر برائن لارا نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ نئی حکمت عملی بنانے میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔
    برائن لارا کا پہلا پروجیکٹ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔

  • بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

    بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

    میڈرڈ: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔
    مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

    بارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز چیمپئنز لیگ میں ہار گئی تھی، انہیں جرمن سائیڈ بایرن میونخ نے گروپ مرحلے میں 1-3 سے شکست دی تھی تاہم اسکے باوجود انکی پرفارمنس پر کوئی اثر نہ پڑا۔

    اسپین کے معروف فٹبال کلب کی ویمنز ٹیم کے جارحانہ کھیل نے ویمنز چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان میچ 91 ہزار 553 افراد نے دیکھا تھا۔

  • شاہین صلاحیتوں کی مزید دھاک بٹھانے کے خواہاں

    شاہین صلاحیتوں کی مزید دھاک بٹھانے کے خواہاں

    لاہور: شاہین شاہ آفریدی آل راؤنڈ صلاحیتوں کی دھاک بٹھانے کے خواہاں ہیں۔

    پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر بیٹھ کر میچز دیکھنا بہت مشکل وقت تھا جو گزر چکا ہے، اب مکمل فٹ اور کھیلنے کیلیے بیتاب ہوں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ سے فٹنس بحال ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری کیلیے بھی پریکٹس کی تاکہ ضرورت پڑنے پر پاور ہٹنگ کرسکوں، موجودہ کرکٹ میں انسان کو ہرشعبے میں پرفارم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،میری کوشش ہے کہ بطور آل راؤنڈر خود کو منواؤں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے پریکٹس میچز کھیل کر میچ فٹنس بھی حاصل کرلوں گا، لیگ میں پرفارم کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے،اس بار بھی کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کے پرستاروں کی توقعات پر پورا اتروں۔

    شاہین آفریدی نے بتایا کہ بھائی ریاض آفریدی میرے آئیڈیل اور وہ اب بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں،میں ان کے مشوروں پر عمل کرکے خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیتا ہوں، فاسٹ بولنگ میں ہر دن اور میچ میں ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، سیکھنے کا عمل ہروقت جاری رہتا ہے۔

    شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ نکاح کے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ یہ بھی ایک ضروری فریضہ ہے جس کا وقت اب آرہا ہے۔

  • پی ایس ایل8؛ کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے؟

    پی ایس ایل8؛ کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا اعلان آج ہوگا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹر عادل راشد اور ہری بروکس انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
    اسی طرح لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں جارڈن کاکس اور راشد خان کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز عادل راشد کی ری پلیسمنٹ میں متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم دونوں پلئیرز کی جگہ جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔