Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 87 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار ہے۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

    بھارت کے ویرات کوہلی کو انکے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ، کیویز ٹاپ پوزیشن سے محروم، پاکستان کا پانچواں نمبر

    بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

    بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد: بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچے گی۔جہاں ان کا شاندار استقبال ہوگا۔ لاہور سے انہیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں۔بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ۔ فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بدھ سے طے ہے۔

  • انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین شکست

    انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین شکست

    آکلینڈ: آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمن کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی محدود ہوگئے ہیں۔
    کیویز کی طرف سے ایک سو اناسی رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر صرف 75 رنز بناسکی۔

    نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں گنوا کر مخالف ٹیم کو 178 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی انوشا ناصر نے 3 اور ماہ نور آفتاب نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    جواب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بناسکی، اریشہ نور 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

  • پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کے لیے 34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کے لیے 34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    لاہور: پی ایس ایل8 کے دوران قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شائقین کھیلوں،تعلیم، صحت، آرٹ، ثقافت، موسیقی،سماجی کاموں اور ٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی نمایاں شخصیات کو 28جنوری تک ایک فارم کے ذریعے نامزد کریں گے۔

    حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی،سلیمی ہاشمی،عمر سیف اور نیئر علی داد پرمشتمل پینل کو پیش کی جائے گی۔”ہمارے ہیروز“ پروگرام کیلیے مجموعی طور پر 34شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران فٹبالرز سمیرا اور کرشمہ عنایت، ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب، انڈسٹریل ڈیزائنر اقصٰی اجمل اور سیو اے لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی دانیال حسین سمیت کئی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

    پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

    سڈنی: پاکستان ویمنز اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں ہوگا۔

    قومی ٹیم نے کرکٹ سینٹرل نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں بھرپور انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب گراونڈ میں ٹریننگ ممکن نہیں تھی۔

    ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔
    تین ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 10وکٹوں سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے 101 رنز سے کامیابی اپنے نام کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔

  • لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈوکی سعودی آل اسٹارز کوشکست دے دی

    لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈوکی سعودی آل اسٹارز کوشکست دے دی

    ریاض: سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی۔

    گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ اورلیونل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا۔ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی میچ بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔
    الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہد ے کے بعد پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا یہ پہلا میچ تھا۔ لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

    میسی نے سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔

    دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے ‘جنگ ہیون سو’ نے ایک اور گول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔

    ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اورپی ایس جی نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کی ۔

  • اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل

    اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل

    کیپ ٹاؤن: معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس جنوبی افریقا ٹی20 لیگ کے دوران سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑی سے ٹکرا کر گراؤنڈ میں گر گئیں۔

    میچ کے دوران اسپورٹس پریزینٹر باؤنڈری لائن پر کھیل کی تازہ ترین صورتحال سے کمنٹیٹر کو آگاہ کررہیں تھی کہ اس دوران فیلڈر گیند کو روکنے کے لیے باؤنڈری پر ڈائیو لگاتا ہے اور زینب سے ٹکرا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور گر جاتی ہیں۔

    واقعہ کے بعد زینب عباس فوراً اٹھ جاتی ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں! جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں بچ گئے ہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
    کیپ ٹاؤن اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان کے میچ کے دوران واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

  • پی ایس ایل کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے

    پی ایس ایل کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں جنگ کے آثار دکھائی دینے لگے جب کہ 13 فروری سے گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کو فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ اعلان جمعے کے روز متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب کی میزبانی ابھی تک ملتان کے ہی پاس ہے، اس پروگرام میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 4 وینیوز پر کھیلا جائے گا، میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز ایک ساتھ ہوں گے۔

    پی ایس ایل سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے، جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوسکتے ہیں۔

  • پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    حیدر آباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

    شبمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 208 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
    کپتان روہت شرما نے 34 اور سوریا کمار یادیو نے 31رنز بنائے۔

    ہنری شِپلے اور ڈیریل مچل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں انتہائی سنسنی خیز انداز میں نیوزی لینڈ آخری اوور کی دوسری گیند پر 337 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔

    سینچری اسکور کرنے والے مچل بریسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔مچل سنٹینر نے57 اور فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور شارد ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

    شاہین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔

    پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔