Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2312 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    لکی مروت میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

    پشاور: لکی مروت میں نمازہ جنازہ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

  • پاکستانی فلم ’گلابو رانی‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی فلم ’گلابو رانی‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    لاس اینجلس: پاکستانی فلمساز عثمان مختار کی مختصر فلم ’گلابو رانی‘ نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول 2022 میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    فلمساز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کیا ہے اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
    انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا ’ الحمد اللہ، میں یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہوں کہ ’گلابو رانی‘ نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، مجھے اپنی مکمل ٹیم پر فخر ہے‘۔

    عثمان مختار کی پوسٹ پر شوبز کی متعدد شخصیات نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے جن میں سارہ خان، علی کاظمی اور منظر صہبائی شامل تھے۔

  • اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں پاکستان سے ناراض ہیں، اظفر احسن

    اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں پاکستان سے ناراض ہیں، اظفر احسن

    اسلام آباد: سابق وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے کہا ہے کہ اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں پاکستان سے ناراض ہیں جبکہ الیکشن کرانے سے بھی مسائل حل نہیں ہونگے کیونکہ 98 فیصد ممبران اسمبلی دوبارہ منتخب ہونگے۔

    انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹیڈیز میں سرمایہ کاری کے ماحول پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں انہی پر بوجھ ڈالا جاتا ہے،
    پاکستان میں کاروبار کرنا ایک جہاد ہے جہاں روزانہ صنعتوں کو سیکڑوں نوٹسز جاری ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھل کر بات کرتا ہوں میری تنقید کسی ایک حکومت پر نہیں بلکہ نظام پر ہے، بطورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ساڑھے پانچ ماہ کام کیا،
    سابقہ حکومت کا چوتھا چیرمین سرمایہ کاری بورڈ تھا۔

  • حمائمہ ملک کے سابق شوہر شمعون عباسی کا فیروز خان کے معاملے پر ردِعمل

    حمائمہ ملک کے سابق شوہر شمعون عباسی کا فیروز خان کے معاملے پر ردِعمل

    کراچی: فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کے سابق شوہر اداکار شمعون عباسی نے فیروز کے معاملے پر ردِعمل دیا ہے۔

    شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں فیروز خان اور ساتھی فنکاروں کے درمیان جاری تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے مداح مجھ سے فیروز کے معاملے پر سوال کر رہے ہیں میں دوسروں کے ذاتی مسائل میں نہیں پڑتا لیکن اب مجھ سے پوچھا گیا ہے تو مجھے جواب دینا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں فیروز کے معاملے پر فیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہوں مجھے بھی گھریلو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا میری شادی فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک سے ہوئی تھی ہم نے اچھا وقت گزارا لیکن میاں بیوی کے درمیان مشکلات بھی آتی ہیں۔

    شمعون کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ سوشل میڈیا پر اپنے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جب انہیں سوشل میڈیا کا سہارا ملتا ہے تو وہ اسٹار بن جاتے ہیں، اداکار عوامی شخصیت بن جاتے ہیں، مگر یاد رکھیں کہ اگر سوشل میڈیا آپ کو اسٹار بنا رہا ہے تو تنازعے کے بعد آپ کے کیریئر کو برباد کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔

    شمعون عباسی نے فیروز خان کے ساتھ اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیروز خان کو تب سے جانتے ہیں جب وہ ایک چھوٹے سے بچے تھے شمعون کا کہنا تھا کہ فیروز بہت محبت کرنے والا اور فرمابردار شخص ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ’فیروز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور کسی کو اس میں نہیں پڑنا چاہیے، اب جن اداکاروں نے فیروز کے بارے میں بات کی ہے یا قانونی کارروائی کر رہے ہیں میں فیروز خان کا سائیڈ نہیں لے رہا لیکن اگر آپ کسی کے ذاتی معاملے پر بولتے ہیں تو نتائج بھگتنے پڑتے ہیں‘۔

    شمعون عباسی نے فنکاروں کو مشورہ دیا کہ پاکستان شوبز ایک چھوٹی سی انڈسٹری ہے اور فنکاروں کو اس انڈسٹری میں کمائی ہوئی شہرت اور اپنے وقت کو اس طرح کی لڑائیوں میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ شمعون عباسی اور فیروز خان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم شادی کے دو سال بعد 2012 میں ہی اس جوڑی نے راہیں جُدا کر لیں تھیں۔

  • فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے ڈیجیٹل جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی

    فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے ڈیجیٹل جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی

    کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کو ختم کر دیں۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے نام لئے بغیر فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں اور ایک دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔

    فضیلہ قاضی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب میں صبح اُٹھی تو خوشگوار موسم دیکھ کر دل خوش ہوا مگر میں نے جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل خراب ہوگیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے اسے براہِ کرم ختم کریں لیگل نوٹس نہ بھیجیں ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں خود بھی جیئیں دوسروں کو بھی جینے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں۔

    یاد رہے کہ فیروز خان اور دیگر فنکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر نجی معلومات وائرل کرنے پر تنازعہ چل رہا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

    منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

    اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔
    سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔

  • چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم

    چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم

    راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیرکوں کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال دیگر معزز جسٹس صاحبان کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے ، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھ۔ آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے چیف جسٹس کو صوبے بھر کی جیلوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو سینٹرل جیل کے مختلف حصوں، خواتین وارڈ ،نوعمر وارڈ ،جیل پی سی او اور حوالاتی و قیدی بیرکس کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر اسیران کے رہن سہن ،خوراک ،موسمی ،طبی سہولیات ،کھیل و تفریح کے انتظامات ، مفت قانونی امداد و تعلیمی سرگرمیاں اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگراموں، اسیران کے کیسز و اپیلوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
    چیف جسٹس نے عدلیہ کے حکام اور جیل انتظامیہ کو اسیران کو سہولیات کی فراہمی کے تسلسل اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر نوعمر وارڈ میں کمسن اسیران کو دی جانے والی فنی تعلیم کے مرکز ، خواتین وارڈ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا اور بچوں و اسیران میں گرم کپڑے، اشیائے ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے۔

    چیف جسٹس نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ آغا کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور جیلوں میں قید اسیران کو انسانی حقوق کی آگاہی کے اقدامات اور جیل اسٹاف کی ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔چیئرپرسن ویمن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے اسیران کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔

  • پرزہ جات کی ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی پیداوار میں کمی کا خدشہ

    پرزہ جات کی ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی پیداوار میں کمی کا خدشہ

    کراچی: پلانٹ مشینری اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی کی پیداوار میں کمی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم شعبوں بشمول پاور جنریشن کے لیے پلانٹ مشینری اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے کی پابندی کے خاتمے اور ترجیحی طور پر ایل سی کھولنے کی اجازت کے باوجود توانائی کے شعبہ کے لیے درآمدات کی ایل سی کی منظوری نہیں ہورہی۔

    قومی نوعیت کے منصوبے تھر کو ل مائننگ اورپاور پلانٹ کے لیے درآمد کیے جانے والے ایکوپمنٹ اور اسپیئرپارٹس کی درآمد اور کلیئرنس بھی التوا کا شکار ہے جس سے تھر میں کوئلے کی کان سے کوئلے کی پیداوار معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
    کوئلہ کی پیداوار بند ہونے سے مقامی کوئلہ سے بننے والی بجلی کی پیداوار بھی رک جائے گی اور مجموعی طور پر 2500میگا واٹ بجلی کی مزید کمی کا سامنا ہوگا جس سے موسم سرما میں جاری توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

    سندھ حکومت کی شراکت سے تھر میں کوئلے کی کان ڈیولپ کرنے والی کمپنی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو پاور پلانٹ اور کوئلے کی کان کے لیے ایکوپمنٹ اور سپیئر پارٹس کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے کوئلے اور بجلی کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایس ای سی ایم سی کی جانب سے وزارت توانائی کے حکام کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 27دسمبر 2022کو ایچ ایس کوڈ چیپٹر84اور 85 میں شامل اشیا کی درآمد کے لیے ایل سی کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کرتے ہوئے ا ن اشیا کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا گیا، تاہم مذکورہ ایچ ایس کوڈ میں شامل تھر کوئلہ پاور پراجیکٹس کے اسپیئر پارٹس اور ایکوپمنٹ کے لیے ایل سی کی دستاویزات کی منظوری نہیں دی جارہی۔

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وزارت توانائی کے حکام کو بتایا کہ اہم پرزہ جات اور آلات کی درآمد کے لیے ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کان کنی جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور درآمد شدہ ایکوپمنٹ جو پورٹ پر موجود ہے اس پر تاخیر کی وجہ سے بھاری ڈیمرج بھی عائد ہورہا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ای سی ایم سی پاکستان میں بجلی بنانے کے لیے سستا ترین 7.6ملین ٹن کوئلہ 3 پاورپلانٹس کو فراہم کرتی ہے جس سے درآمدی کوئلہ کا متبادل کی شکل میں پاکستان کو کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے۔ کمپنی نے حکام کو مطلع کیا ہے کہ اگر ایک ماہ تک تھر کے کوئلے کی پیداوار معطل رہی تو 3 پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے پر چلانے سے پاکستان کو 40ملین ڈالر کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

    سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی نے وزارت توانائی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے متعلقہ بینکوں کو چینی کمپنیوں چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور چائنا ایورسٹ ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ سے آلات کی درآمد کے لیے اپریل 2022سے زیر التوا ایل سیز کی فی الفور منظوری کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی تھر کول منصوبہ کے لیے معمول کے سازوسامان کی ایل سیز کی بھی بروقت بلا تاخیر منظوری کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کان کنی کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا جاسکے۔

  • ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

    ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

    لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

  • وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دل میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر وہ طبی معائنے کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے بایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں، جس پر انجیو گرافی کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
    دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے آج راول ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔