Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2316 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔

  • پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

    شاہین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔

    پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • دس منٹ کی سی ٹی اسکین سے بلڈ پریشر کی عام وجہ اور علاج میں کامیابی

    دس منٹ کی سی ٹی اسکین سے بلڈ پریشر کی عام وجہ اور علاج میں کامیابی

    کیمبرج: انسانی جسم میں ہارمون کے بعض غدود کی سرگرمی سے مستقل بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق رہتا ہے۔ اب برطانوی ماہرین نے صرف 10 منٹ کے سی ٹی اسکین سے ان غدود کی شناخت اور علاج کا بالکل نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

    کوئن میری ہسپتال، جامعہ کیمبرج اور بارٹس ہسپتال کے ڈاکٹرون نے ایک نئی قسم کا سٹی ٹی اسکین وضع کیا ہے جو ہارمون کے غدود پر بڑھنے والے ریشوں پر روشنی پھینک سکتا ہے اور پھر انہیں نکال باہر کرکے بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

  • چین نے 70 منزلہ بلند ہوائی ٹربائن بنانے کا اعلان کردیا!

    چین نے 70 منزلہ بلند ہوائی ٹربائن بنانے کا اعلان کردیا!

    بیجنگ: چین نے سمندر میں دنیا کی سب سے بلند ہوائی ٹربائن بنانے کا اعلان کیا ہے جو 70 منزل سے بھی اونچا ہوگا اور ایک ٹربائن ٹاور لگ بھگ 18 میگا واٹ بجلی بناسکے گا۔

    ہر مرتبہ گھومنے پر یہ ونڈ ٹربائن نیشنل فٹ بال لیگ کے 12 میدانوں کے برابر وسیع ہوگی اور اس کی تینوں پنکھڑیوں کی لمبائی 128 میٹر ہوسکتی ہے۔ اس طرح سیارہ زمین پر یہ سب سے بڑی ونڈ ٹربائن ہوگی۔ اس کا تکنیکی نام مِنگ یانگ ایم وائی اس ای 16.0-242 رکھا گیا ہے۔

    اسے سمندر میں نصب کیا جائے گا اور خاص طور پر شدید ہواؤں کو برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اگر ہوا 56 میٹر فی سیکنڈ کی تیزترین ہوا (بلکہ طوفان) بھی ہو اسے بھی یہ برداشت کرسکے گی۔ تاہم اگر ہوا کی رفتار 8.5 میٹر فی سیکنڈ سے بڑھ جائے تو اس کی پنکھڑیاں گھومنے لگتی ہیں اور بجلی کی پیداوار شروع ہوجاتی ہے۔ اگرچہ یہ ایک وقت میں 18 میگاواٹ بجلی بناسکتی ہے لیکن پورے سال 80 گیگا واٹ آور بجلی ایک ٹاور سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
    اس جناتی ونڈ ٹربائن کو سمندر کنارے لگانا بہت بڑا اور مہنگا چیلنج بھی ہوگا۔ تاہم وقت ہی بتائے گا کہ یہ منصوبہ کس طرح عمل سے گزرتا ہے۔

  • مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ کا خسارہ 5 ارب 42 کروڑ ڈالر تک کم رہا

    مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ کا خسارہ 5 ارب 42 کروڑ ڈالر تک کم رہا

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ کا خسارہ 9 ارب ڈالر سے زائد تھا۔

    مرکزی بینک کےمطابق زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے کے لیے درآمدات کو محدود رکھنے کی حکومتی پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے، جاری کھاتہ کے خسارہ میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2022 میں جاری کھاتہ کا خسارہ 40 کروڑ ڈالر رہا،نومبر میں جاری کھاتہ کا خسارہ 25 کروڑ ڈالر رہا تھا جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات میں 6.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات 36 ارب ڈالر کے مقابلے میں 29.5 ارب ڈالر رہیں۔

    اعدادو و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 5 ارب 55 کروڑ ڈالر کم رہا،جولائی دسمبر 2022 کا تجارتی خسارہ 15 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 22-2021 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 20 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

    مرکزی بینک کے مطابق خدمات کی تجارت کے خسارے میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی، اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر خدمات کی تجارت کا خسارہ 35 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات کا خسارہ 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کا مجموعی خسارہ 7 ارب 33 کروڑ ڈالر کم رہا،رواں مالی سال پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 15 ارب 65 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 22 ارب 99 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • درآمدات کی بندش سے 25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند، باقی کے پاس صرف 15 دن کا خام مال موجود

    درآمدات کی بندش سے 25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند، باقی کے پاس صرف 15 دن کا خام مال موجود

    پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین فاروق بخاری نے کہا کہ ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال رہ گیا ہے،اگر کمپنیوں کو بروقت خام مال کی ادائیگی نہ کی گئی تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

    فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (بی پی ایم اے) نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور جان بچانے والے طبی ساز و سامان کی درآمد کو دوباره شروع کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ ملک میں مریضوں کے بلا تعطل علاج کے لیے ادویات اور جان بچانے والے طبی آلات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

  • میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کیخلاف ٹویٹ ہوئے، بشریٰ انصاری

    میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کیخلاف ٹویٹ ہوئے، بشریٰ انصاری

    پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کمر کس لی۔

    انہوں نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
    بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرادی۔

    اس حوالے سے سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ٹویٹ ہوئے۔

  • پی ایس ایل8 کی افتتاحی تقریب؛ پی سی بی کیلئے دردِ سر بن گئی

    پی ایس ایل8 کی افتتاحی تقریب؛ پی سی بی کیلئے دردِ سر بن گئی

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کچھ بڑے کراچی میں افتتاحی تقریب کروانے کے حق میں ہیں لیکن بورڈ نے ملتان میں تقریب کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پی سی بی تقریب ملتان کے بجائے کراچی میں منعقد کرنے پر غور کررہا ہے۔
    دوسری جانب گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی 5 فروری کو کوئٹہ میں ہونا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی عالمی قیمت فی اونس 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1801 روپے اضافہ ہوا۔

    ملکی صرافہ مارکیٹ میں آج قیمت بڑھنے ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھکر 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 16.78 روپے بڑھکر 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔

  • افغانستان میں سردی کی شدید لہر؛70 افراد جاں بحق

    افغانستان میں سردی کی شدید لہر؛70 افراد جاں بحق

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی مسلسل جنگ کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم کے جبر کا سامنا ہے۔

    افغانستان کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی۔ ناکافی سہولیات اور نامناسب رہائش کے باعث غریب عوام کے لیے سخت سردی میں زندگی بسر کرنا ممکن نہ رہا۔

    افغانستان کی وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ 8 روز میں ہلاک ہونے والے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی۔

    طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی قوتوں اور تنظیموں نے افغان فنڈز منجمد کردیے تھے۔ فنڈز کی قلت کی شکار طالبان حکومت نے فنڈز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈز ضروری ہیں۔

    اس سے قبل مون سون میں بارشوں کے بعد سیلاب میں بھی افغان عوام کو کافی مشکلات کا سامنا رہا تھا اور رہی سہی کسر زلزلے نے پوری کردی تھی جس میں مجموعی طور پر 100 سے زائد جانیں گئیں اور 1 ہزار گھر تباہ ہوگئے تھے۔

    اقوام متحدہ بھی قدرتی آفات سے نمٹنے، ناکافی سہولیات اور غربت کے باعث عالمی قوتوں سے فنڈز کی فراہمی کا بار بار مطالبہ کرتی رہی ہے۔