صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آج پیش کیا جانیوالا پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا ،کسانوں کیلیے 30 ارب روپے ٹریکٹر سکیم کیلیے مختص ،
لائیو سٹاک فارمر کارڈ کیلیے 2 ارب روپے جبکہ زراعت سیکٹر کیلیے 64 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اے ڈی پی کی مخصوص سکیموں سے 530 ارب روپے کی بچت ہو گی،تاریخ میں پہلی مرتبہ 842 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ۔
تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ جبکہ پینشنز میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔
]]>