Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2335 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

    منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

    اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔
    سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔

  • چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم

    چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم

    راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیرکوں کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال دیگر معزز جسٹس صاحبان کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے ، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھ۔ آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے چیف جسٹس کو صوبے بھر کی جیلوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو سینٹرل جیل کے مختلف حصوں، خواتین وارڈ ،نوعمر وارڈ ،جیل پی سی او اور حوالاتی و قیدی بیرکس کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر اسیران کے رہن سہن ،خوراک ،موسمی ،طبی سہولیات ،کھیل و تفریح کے انتظامات ، مفت قانونی امداد و تعلیمی سرگرمیاں اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگراموں، اسیران کے کیسز و اپیلوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
    چیف جسٹس نے عدلیہ کے حکام اور جیل انتظامیہ کو اسیران کو سہولیات کی فراہمی کے تسلسل اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر نوعمر وارڈ میں کمسن اسیران کو دی جانے والی فنی تعلیم کے مرکز ، خواتین وارڈ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا اور بچوں و اسیران میں گرم کپڑے، اشیائے ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے۔

    چیف جسٹس نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ آغا کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور جیلوں میں قید اسیران کو انسانی حقوق کی آگاہی کے اقدامات اور جیل اسٹاف کی ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔چیئرپرسن ویمن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے اسیران کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔

  • پرزہ جات کی ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی پیداوار میں کمی کا خدشہ

    پرزہ جات کی ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی پیداوار میں کمی کا خدشہ

    کراچی: پلانٹ مشینری اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے ایل سیز منظوری میں تاخیر سے بجلی کی پیداوار میں کمی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم شعبوں بشمول پاور جنریشن کے لیے پلانٹ مشینری اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے کی پابندی کے خاتمے اور ترجیحی طور پر ایل سی کھولنے کی اجازت کے باوجود توانائی کے شعبہ کے لیے درآمدات کی ایل سی کی منظوری نہیں ہورہی۔

    قومی نوعیت کے منصوبے تھر کو ل مائننگ اورپاور پلانٹ کے لیے درآمد کیے جانے والے ایکوپمنٹ اور اسپیئرپارٹس کی درآمد اور کلیئرنس بھی التوا کا شکار ہے جس سے تھر میں کوئلے کی کان سے کوئلے کی پیداوار معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
    کوئلہ کی پیداوار بند ہونے سے مقامی کوئلہ سے بننے والی بجلی کی پیداوار بھی رک جائے گی اور مجموعی طور پر 2500میگا واٹ بجلی کی مزید کمی کا سامنا ہوگا جس سے موسم سرما میں جاری توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

    سندھ حکومت کی شراکت سے تھر میں کوئلے کی کان ڈیولپ کرنے والی کمپنی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو پاور پلانٹ اور کوئلے کی کان کے لیے ایکوپمنٹ اور سپیئر پارٹس کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے کوئلے اور بجلی کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایس ای سی ایم سی کی جانب سے وزارت توانائی کے حکام کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 27دسمبر 2022کو ایچ ایس کوڈ چیپٹر84اور 85 میں شامل اشیا کی درآمد کے لیے ایل سی کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کرتے ہوئے ا ن اشیا کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا گیا، تاہم مذکورہ ایچ ایس کوڈ میں شامل تھر کوئلہ پاور پراجیکٹس کے اسپیئر پارٹس اور ایکوپمنٹ کے لیے ایل سی کی دستاویزات کی منظوری نہیں دی جارہی۔

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وزارت توانائی کے حکام کو بتایا کہ اہم پرزہ جات اور آلات کی درآمد کے لیے ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کان کنی جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور درآمد شدہ ایکوپمنٹ جو پورٹ پر موجود ہے اس پر تاخیر کی وجہ سے بھاری ڈیمرج بھی عائد ہورہا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ای سی ایم سی پاکستان میں بجلی بنانے کے لیے سستا ترین 7.6ملین ٹن کوئلہ 3 پاورپلانٹس کو فراہم کرتی ہے جس سے درآمدی کوئلہ کا متبادل کی شکل میں پاکستان کو کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے۔ کمپنی نے حکام کو مطلع کیا ہے کہ اگر ایک ماہ تک تھر کے کوئلے کی پیداوار معطل رہی تو 3 پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے پر چلانے سے پاکستان کو 40ملین ڈالر کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

    سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی نے وزارت توانائی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے متعلقہ بینکوں کو چینی کمپنیوں چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور چائنا ایورسٹ ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ سے آلات کی درآمد کے لیے اپریل 2022سے زیر التوا ایل سیز کی فی الفور منظوری کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی تھر کول منصوبہ کے لیے معمول کے سازوسامان کی ایل سیز کی بھی بروقت بلا تاخیر منظوری کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کان کنی کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا جاسکے۔

  • ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

    ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

    لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

  • وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

    حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دل میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر وہ طبی معائنے کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے بایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں، جس پر انجیو گرافی کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
    دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے آج راول ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

  • عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

    عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

    اسلام آباد: خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کیس میں عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ بورڈ ممبر امتیاز حیدری کے ذاتی پراجیکٹ میں شوکت خانم کے 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جس کی بورڈ سے منظوری نہیں تھی۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور زمان پارک سے عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔

    خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عمران خان پر سوا گھنٹہ جرح کی۔ بیرسٹر حیدر نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔
    عمران خان نے بتایا کہ تین ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے حوالے سے شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

    وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

    وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا اور جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔

    عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے میں جرح مکمل کرلوں گا۔

    بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی

  • مریم نواز کی وطن واپسی، مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کیلئے شیڈول تیار

    مریم نواز کی وطن واپسی، مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کیلئے شیڈول تیار

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، ان کے وطن پہنچنے پر پارٹی کی تنظیم نو کے لیے ڈیڑھ ماہ کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
    ذرائع ن لیگ کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ وطن واپسی پر پریس کانفرنس میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی، تنظیمی دوروں میں صوبائی قیادت ان کے ساتھ ہو گی، ن لیگ کا بیانیہ کیا ہو گا مریم پریس کانفرنس میں بتائیں گی۔
    مسلم لیگ ن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان تنظیمی دوروں کے بعد ہو گا، مریم نواز ہی نواز شریف کی واپسی کا حتمی اعلان کریں گی۔
    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی قوت کیا ہے جلد ہی باقی سیاسی جماعتوں کو بھی پتہ چل جائے گا۔

  • پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

    پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

    اہور: پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہو گا عوام کو تاحال الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔
    آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر غور ہو گا۔
    سرکار کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

  • مسلم لیگ (ن) کے پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    مسلم لیگ (ن) کے پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

    سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کے پیر محمد امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ میرے پاس محترم لوگ تشریف لائے ہیں، میرا جس بھی پارٹی سے تعلق رہا اچھا وقت گزرا ہے، اسد عمر کے ساتھ 5 سال اسمبلی میں گزارے ہیں، جب بھی انہوں نے گفتگو کی تو دلائل کے ساتھ کی، ہم اپنا دل آپ کے راستے میں بچھاتے ہیں، وقت گزرتا ہے تو اسباب پیدا ہوتے رہتے ہیں، اپنے دائیں بائیں بیٹھے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر امین الحسنات کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس علاقے اور پورے پاکستان کی بہتری کیلئے ہم ساتھ مل کر سفر جاری رکھیں گے، ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا۔
    شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیر حسنات شاہ کو خوش آمدید کہنے آیا ہوں، پیر امین الحسنات کی پارٹی میں شمولیت سےتحریک انصاف کو تقویت ملے گی، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات اور ان کی تمام فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سرگودھا سے عملی طور پر ختم ہو گئی، آج رہی سہی کسر پوری ہو گئی، یقین سے کہہ سکتا ہوں عمران خان کی رگ رگ میں عشق رسولؐ کا فلسفہ ہے، جس طرح عمران خان نے دین کیلئے خدمات سرانجام دیں سب کے سامنے ہیں۔