Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیگز: سپریم کورٹ – لاہور ہائی کورٹ – نیب ترمیم – درخواست – قابل – فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Tag: ٹیگز: سپریم کورٹ – لاہور ہائی کورٹ – نیب ترمیم – درخواست – قابل – فیصلہ محفوظ

  • نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    (سنگ میل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے نیب ترمیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کیخلاف عدالت حکم امتناع جاری کرے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی ،

    چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ۔

    جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں،

    بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوں گے۔ سپریم کورٹ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔