Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیگز: عراقی عدالت – داعش – سابق سربراہ – بیوہ – سزائے موت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Tag: ٹیگز: عراقی عدالت – داعش – سابق سربراہ – بیوہ – سزائے موت

  • عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

    عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ کی بیوہ کو سزائے موت سنادی

    (سنگ میل نیوز)عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی پہلی اہلیہ اسما محمد کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے،

    انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

    عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے یزیدی خواتین کو موصل میں اپنے گھر میں قید کیا تھا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر بغدادی کی بیوہ عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔

    ان کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

    دوسری جانب خاتون کے وکیل نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا تاہم ابوبکر بغدادی کی بیوہ نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کو دیے گئے

    انٹرویو میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019ء میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔