Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا،
طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی،
طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
فلائی جناح کے اسی طیارے میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے،

ذرائع سی اے اے کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا،
پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔

Comments

One response to “وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے”

  1. […] ورلڈ کپ :نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں آگ لگ گئی،سرفراز بگٹی… بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *