Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید

(سنگ میل نیوز)پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

چینی شہریوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:

محسن نقوی پولیس کےمطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

جب کہ علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روزشمالی وزیرستان کے بعد جنوبی ویزرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

جس میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں

’عزم استحکام‘آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بڑی سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں یہ معاملہ نہ لانے پر احتجاج کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *