Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پولیس ذرائع… – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پولیس ذرائع…

(سنگ میل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں ںے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا اور یہاں سے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کروایا جاتا تھا۔

اس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو ان کے تمام آلات اور ایکوپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا یہاں سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا جاتا تھا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔

ایسا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کیا جاتا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *