Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا

(سنگ میل نیوز)پولیس کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کیلئے جانے والی خواتین کے بسوں کو روکنے پر منصورہ ملتان روڈ پر جماعت اسلامی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران خواتین نے ریاستی غنڈی گردی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

خواتین کا کہنا ہے کہ گھروں سے مائیں بہنیں صبح سویرے اپنی قوم کے حق میں لڑنے نکلی ہیں،حکومت کو چاہئے کہ ریاستی غنڈی گردی بند کردے۔

دھرنے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی،پنجاب پولیس نے راولپنڈی جانے والی بسیں روک کر قبضے میں لے لیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا کے اعلان پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ان کا جمہوری حق ہے۔

گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا کو خوش آمدید کہتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے پہلے ہی کھول دیئے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دھرنا مظاہرین گورنر ہاؤس میں جاری آئی ٹی کلاسز کا خیال رکھیں،

قوم کے معماروں کی تربیت اور ان کی دیکھ بھال سب کی ذمہ داری ہے،احتجاج وہاں کریں جہاں مسائل کا حل ممکن ہو۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *