Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائے جائیں:وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائے جائیں:وزیراعظم

(سنگ میل نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کاآغاز کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا

کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہیں

کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائیں جائیں، درختوں سے آب و ہوا اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف پاکستان مزید خوبصورت ہوگا بلکہ موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان 2022 میں بری طرح متاثر ہو ا تھا،

اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی گی اور فضائی آلودگی میں فرق پڑے گا۔مون سون کا موسم ہر لحاظ سے حسین مزاج موسم ہے،

اس سے گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کرکے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں

اور اللہ کے حضور شکر کا سجدا ادا کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج مون سون کے موسم میں شجرکاری کے آغاز پر سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں

کہ پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت، محکمے، افسران اور افراد سب ملکر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کو آلودگی سے بچانے کے لیے، اس ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،

یہاں موجود بچے بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بڑے ہوکر تعلیم حاصل کرکے پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *