Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں عالمی معیارکا چڑیا گھر اورسفاری پارک بنانے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں عالمی معیارکا چڑیا گھر اورسفاری پارک بنانے کی منظوری

(سنگ میل نیوز) اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیارکر لیا گیا،

    پاکستان میں عالمی معیار کا پہلا چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر گفتگو ہوئی،

اعلامیے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے قیام کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 200 ایکڑ پر چڑیا گھر اور سفاری پارک میں 5 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے،

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرائیں،

اکتوبر میں چڑیا گھر اور سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک سے اسلام آباد کی سیاحت میں مزید اضافہ ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *