Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟

(سنگ میل نیوز )رومانوی فلموں کے لیے مشہور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کورومانوی فلمیں پسندنہیں بلکہ وہ ٹام کروز کی ایکشن فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں،

شاہ رخ خان نے یہ انکشاف کرکے مداحوں کوحیران کردیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے،

رب نے بنادی جوڑی اور کچھ کچھ ہوتا ہےسمیت کئی رومانوی فلمیں کی ہیں تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ نے انکشاف کیاہے

کہ انہیں رومانوی فلموں کی بجائےہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی ایکشن فلمیں پسند ہیں،انہوں نے ٹام کروزکی فلمیں دیکھ کر محسوس کیاہے کہ انہوں نے کوئی بھی ایکشن فلم نہیں کی .

اس لیے فلم جوان اور پٹھان میں بطور ایکشن ہیرو کام کیا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہاکہ میں کوئی ایک خاص طرح کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتا،

مجھے ایکشن فلمیں دیکھنے کا شوق ہے اور رومانوی فلمیں بہت کم پسند ہیں،اس کے علاوہ سائنس اینڈ فکشن فلمیں،

ہیومن ڈرامہ اور کارٹونز فلمیں بھی پسند ہیں۔ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم “کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی عکس بندی کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *