Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی افرا اور شاہ رخ نے راہیں جداکرلیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی افرا اور شاہ رخ نے راہیں جداکرلیں

(سنگ میل نیوز )معروف ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی افرا اور شاہ رخ نے راہیں جداکرتے ہوئے طلاق کااعلان کردیا۔

افرا اور شاہ رُخ کاشمار انٹرنیٹ کی دنیاکی خوبصورت جوڑی میں ہوتاہے لیکن گزشتہ کئی روز سے افرا اپنے شوہر شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کر رہی تھیں

جبکہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سےشاہ رخ کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیاپر ان کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی تھیں،

اب افرا نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

افرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ فیصلہ بہت مشکل تھااور مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا ہے،

میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہوں گی۔ افرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ہم نے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا اور میں اُس وقت کے لیے بہت خوش ہوں،

اب ہم نے اکیلے رہنے میں اپنی خوشی ڈھونڈ لی ہے،افرا نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ مہربانی دل دُکھانے والے سوالات سے اجتناب کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *