Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

(سنگ میل نیوز) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کر دی۔

 

عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے حفاظت کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

 

گزشتہ روز گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا، عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

 

یادرہے عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹٰ آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *