Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہول سیل اور پرچون سطح پر دالیں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہول سیل اور پرچون سطح پر دالیں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ

(سنگ میل نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟لاہور میں ہول سیل اور پرچون سطح پر مختلف دالوں اور درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سفید چنے،نیا چاول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا (باریک)کا ڈی سی ریٹ275روپے جبکہ پرچون قیمت280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت70روپے اضافے سے345روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پراس کی 360سے380روپے کلو تک فروخت جاری ہے،کالا چنا (باریک)کی ہول سیل میں ڈی سی قیمت270روپے جبکہ پرچون فروخت کے لئے 280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں اس کی قیمت میں بھی 70روپے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 340روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اور پرچون سطح پر اس کی 360سے370روپے فروخت جاری ہے۔

 

بیسن کی ہول سیل قیمت290جبکہ پرچون سطح پر 300روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں 20روپے اضافے سے اس کی قیمت310روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور پرچون سطح پر 320روپے تک فروخت جاری ہے،اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 15روپے اضافے سے 515روپے کلوہو گئی ہے اس کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2575روپے ہو گئی،ہول سیل مارکیٹ میں سفید چند کی قیمت میں 30روپے کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 270روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں نئے چاول کی قیمت میں بھی 10روپے کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی کی ہول سیل فی کلو قیمت 12روپے کمی سے440روپے ہو گی جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں 144روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *