Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کئے گئے، پیچھے دشمن ملک ہے،رانا ثنا اللہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کئے گئے، پیچھے دشمن ملک ہے،رانا ثنا اللہ

 (سنگ میل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کئے گئے،اس کے پیچھے دشمن ملک ہے۔

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے وہ ممالک ہیں جنہوں نے گزشتہ 75 سالوں سے ہمارے ملک کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا، اس دہشتگردی کا اسی انداز سے مقابلہ اور قلع قمع ہونا چاہیے جس طرح دیگر دہشتگرد تنظیموں کیخلاف ہوا ہے۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے منظم ہوکر پروگرام بناکر ایک دن میں تین چار واقعات کئے، دہشتگردوں کی نہ اتنی تعداد ہے نہ اتنی قوت، ہماری فورسز میں اتنی اہلیت ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں، دہشتگرد کبھی کبھار چھپ کر کوئی بس روکتے ہیں اور ایسا واقعہ کرتے ہیں، ہمیں اپنی فورسز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے, دہشتگردوں کو جب موقع ملتا ہے وہ ٹولیوں کی صورت میں ایسے واقعات کردیتے ہیں، دہشتگرد کوئی بہت بڑی قوت نہیں، ان کی رٹ قائم نہیں ہوسکتی، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بالکل ہوگی، پہلے بھی ہوتی رہی ہے، کمیٹی بڑے تسلسل کے ساتھ ملتی ہے۔

 

سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی بھی وقت بیٹھا جاسکتا ہے، فتنہ ایک ہی ہے، وہ پی ٹی آئی کہہ لیں یا بانی پی ٹی آئی، عمران خان کسی کے ساتھ نہ بات کرنے کو تیار ہیں نہ بیٹھنے کو,ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان اقتدار میں تھے تو کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اب کہتے ہیں میں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کی سیاست میں ایسا خلل ہے جس کو حل ہونا چاہیے، باقی کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل نہ کرسکے۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *