Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردی

(سنگ میل نیوز) تحریک انصاف  کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7، 7 سال قیدکی سزائیں معطل کردیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *