Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھکاریوں کو سعودیہ عرب بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھکاریوں کو سعودیہ عرب بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے درخواستگزار پر الزام کیا ہے
دراخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا پر مقدمہ درج کیا ہے- ایف آئی اے کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو عمرہ نہیں بلکہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا جاتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ کو 5 بھکاریوں کو ویزا دلوانے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے
وکیل کے مطابق محمد عطا ٹکٹ بک کروا کر دے سکتا ہے مگر ویزا دلوانا ٹریول ایجنٹ کی ذمے داری نہیں ہے۔ بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے لیے الزام پر درخواستگزار کیخلاف 2 مقدمات ملتان میں درج کیے گئے تھے- محمد عطا دونوں مقدمات میں بری ہوگیا ہے، کراچی میں درج مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *