Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض-سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کر دیا گیا
سعودی میڈیا کے مطابق ندیم شہزاد کو آج دمام میں سزائے موت دیدی گئی۔ مجرم کو تمام تر قانونی مدد فراہم کی گئی تھی اور اپیل کا حق بھی دیا گیا تھا
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم شہزاد کو ہیروئن فروخت کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا
سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی جسے مجرم نے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا
تاہم دونوں ہی عدالتوں نے سزائے موت برقرار رکھی تھی
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کی سزا موت ہے اور عمومی طور پر سزائے موت سر قلم کرکے دی جاتی ہے-سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس پر عالمی سطح انسانی حقوق کی تنظیمیں کڑی تنقید کرتی آئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *