Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں جرمن اسکول کی ایک لاکھ مربع گز زمین سے قبضہ ختم کروانے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں جرمن اسکول کی ایک لاکھ مربع گز زمین سے قبضہ ختم کروانے کا حکم

کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا
جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ جرمن اسکول کی زمین پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے۔ انڈس اسپتال نے جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے
عدالت نے چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں جو مذکورہ پلاٹ کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے-کمیٹی مذکورہ پلاٹ کو لیز پر حاصل کرنے والوں کو متبادل فراہم کرنے سے متعلق بھی طے کرے اور 3 ماہ میں اپنا کام مکمل کرکے عملدرآمد رپورٹ پیش کرے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *