Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق

بیروت- اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں قائم ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئےعرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئےالجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جب کہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی عرب میڈیا نے اپنی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا دوسری جانب یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ لبنان کے لوگوں کے لیے 33 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ یورپی یونین اس سے قبل بھی لبنان کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *