Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کچھ بھی کرلے گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے بیرسٹر سیف کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کچھ بھی کرلے گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گےپی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک پر کنٹینر پہنچانا شروع کردیے ہیں۔ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختون خوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گاانہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے۔ پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے بڑے دل کامظاہر کرکے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کے اہل کار چھڑوا دیے تھےاس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمے دار خود ہوں گےبیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لیے پرجوش ہیں جعلی حکومت کی رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گی مینڈیٹ چور حکومت کو زمیں بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوچکا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *