Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد- وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب نے ملاقات کی ملائیشیاء کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ملائیشیاء کے وزیرِاعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیابعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہےوفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گادونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *