Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی فضائیہ کے ائیرشو میں بدنظمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 5 افرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی فضائیہ کے ائیرشو میں بدنظمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 5 افرد ہلاک

بھارتی شہر چنئی میں فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ تماشائیوں کو ساحل پرائیرشو کو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر شو کی جگہ پر تماشائیوں کیلئے پینےکے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں تھے
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ائیر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائےجارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس نے ائیر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *