Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی

اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران ملک میں امن و امان اور بالخصوص اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہورہی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے
پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہےمریم نواز
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پردھاوے کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا، پاک فوج ، پنجاب پولیس اوررینجرز کے دستوں نے بھی امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *