Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شوہر کی موت کے باوجود ریکھا نے مانگ سے سندور کیوں نہیں ہٹایا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شوہر کی موت کے باوجود ریکھا نے مانگ سے سندور کیوں نہیں ہٹایا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

ماضی کی سپر ہٹ بالی وڈ اداکارہ ریکھا کو مختلف تقاریب میں آج بھی روایتی انداز میں سجا سنورا دیکھا جاتاہے اور اس تیاری میں شوہر مکیش اگروال کی موت کے باوجود ریکھا کی مانگ میں بھرا سندور بھی شامل ہےکیا آپ جانتے ہیں کہ ریکھا شوہر کی موت کے باوجود مانگ میں سندور کیوں لگاتی ہیں؟حال ہی میں بالی وڈ ڈیزائنر مہیش ملہوترا کے اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں ایک بار پھر ریکھا کو آف وائٹ ساڑھی پر سندور لگائے دیکھا گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا کو پہلی مرتبہ 1980 میں رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی پر سندور لگائے دیکھا گیا تھا، اس شادی میں بگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن سمیت کپور خاندان کے افراد بھی ریکھا کا سندور دیکھ کر حیران رہ گئے تھےبھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو ریکھا نے بتایا تھا کہ وہ شادی میں آنے سے قبل سندور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں اور شادی میں آتے ہوئے وہ یہ سندورر ہٹانا بھول گئیں لیکن اس تقریب کے بعد بھی ریکھا کو اکثرو بیشتر سندور لگائے دیکھا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق 1982 میں ریکھا کو جب فلم ’امراؤ جان‘ میں بہترین اداکاری کیلئے بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ان سےسوال پوچھا گیا کہ آپ کی مانگ میں سندور کیوں ہے؟ جس پر ریکھا نے بتایا تھا کہ ’میرا تعلق جس شہر سے ہے وہاں سندور لگانا فیشن ہے
1990 میں بھارت کے معروف صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کے بعد ریکھا کو سندور کے ساتھ دیکھا گیا لیکن ان کی موت کے بعد بھی ریکھا نے مانگ سے سندور نہیں ہٹایا
2008 میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریکھا نے ایک بار پھر اس موضوع پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ سندور مجھ پر سوٹ کرتا ہے اور میں لوگوں کے ردعمل کی فکر نہیں کرتی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *