Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دشمن ایجنسی کی مدد سے چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا، کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے کا مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دشمن ایجنسی کی مدد سے چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا، کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے کا مقدمہ درج

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس حکام کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےمقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا، چینی باشندوں کا اسکواڈ ائیرپورٹ سے شارع فیصل جا رہا تھا، دھماکے کی ذمےداری کالعدم تنطیم بی ایل اے نے قبول کی متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا، حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں 15 گاڑیاں متاثر ہوئیں، ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی، حملے میں رینجرز اہلکار حبیب اللہ زخمی ہوا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *