خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے جن میں 1154 ملزمان کو نامزد کیا گیا سنگ میل نیوز کو موصول محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں رواں سال 209 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 244 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 ملزمان کو عدالت سے سزائیں ملیں سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 52 واقعات میں 39 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 دہشتگرد گرفتار ہوئےرپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع خیبر میں رواں سال دہشتگردی کے 55 واقعات رونما ہوئے، جبکہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 25 کو گرفتار کیا گیا شمالی وزیرستان میں رواں سال دہشتگردی کے 54 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا

Leave a Reply