لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپسی کی جائےحافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے جس پر حکومت کو فاشسٹ رویہ نہیں اپنانا چاہیے، یہ کہہ کر جان نہیں چھڑوائی جا سکتی آئی جی نے سب کچھ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کااعلان کیا ہےجو خوشی کی بات ہے چار سو گیارہ ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے بجلی صارفین کو ریلیف دیں، کیپسٹی رقم بجلی کے بلوں سے کم کریں، پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپسی کی صورت میں ملنے چاہیے، یہ جائز بل نہیں جو عوام کو مل رہے ہیں۔ جو بجلی نہیں بن رہی اس کے پیسے عوام ادا کررہے ہیں
پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بجلی بلز میں واپس کی جائے-حافظ نعیم

Leave a Reply