افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شامل نہیں ہو گا سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے
افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

Leave a Reply