بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے ہو گئے ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو آج سہ پہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی بھی درخواست کی گئی ہے
وزیر داخلہ نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروا دی-15 اکتوبر کے احتجاج کا معاملہ

Leave a Reply