Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے-سندھ میں خناق کے کیسز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے-سندھ میں خناق کے کیسز

کراچی- سندھ میں خناق کےکیسز اور ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالےکردیےمحکمہ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کراچی کے حوالے کیا جارہا ہے اور محکمہ صحت اپنے وسائل سے بھی اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ خناق کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے دوسری جانب سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑے افراد کو سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جارہا ہے، صوبے کے دیگر بڑےاسپتالوں کو بھی خناق کے کیسز کا علاج کرنے کے لیے بیڈز اور وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہےحکام نے بتایا کہ اس سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سےکئی بچے اور افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *