توہین مذہب کے مبینہ الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہےڈاکٹر شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس سرجن نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو قبر کشائی کیلئے خط لکھ دیا ڈاکٹر شاہنواز کے جعلی مقابلے میں قتل کیس کے انویسٹیگیشن آفیسر اسلم جاگیرانی کے مطابق میڈیکل ٹیم قبر کشائی کیلئے ڈاکٹر شاہنواز کے گاؤں جانھیرو پہنچے گی۔ ورثاء کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز پر قتل سے پہلے تشدد کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھادوسری جانب عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کے معاملے پر اے ٹی سی کورٹ میرپورخاص میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس موبائل جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی
ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا فیصلہ -جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ

Leave a Reply