Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد- حکومت نے آئینی ترمیم سینیٹ میں کل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا
ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *