اسلام آباد-سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے جب کہ اس وقت فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہےہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیاست ایک اہم موڑ پر ہے ۔ رواں ہفتہ اگلے ہفتے کی سیاست کو متعین کرے گا ۔ اس وقت مولانا فضل الرحمن کا کردار بہت اہم ہے ، جس طرح وہ اپوزیشن کو لے کر چل رہے ہیں، ان کو معاملہ فہمی پہ عبور حاصل ہے ۔ جس طرح انہوں نے حکومت سے مذاکرات کیے، ان کو سیاسی سوجھ بوجھ پہ بھی عبور حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو جو امیدیں ہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے کردار سے وابستہ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن کی ملٹری کورٹس اور عدلیہ کی بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کی مخالفت سے ان کا سیاسی قد بڑھا ہے ۔ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے لیکن سب سے اہم کردار مولانا فضل الرحمن کا ہے
فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے-پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے- فواد چوہدری

Leave a Reply