پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن میرے لیے دروازے بند کردیگی تو مجبوراً اس راستےچلناپڑےگا جو متنازع اورپسندیدہ نہیں اور مجبوراً ن لیگ کیساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن، تنظیم اور سب سے بڑھ کر حیدرآباد کے عوام کا شکر گزار ہوں، آپ نے جلسے کو تاریخی بنا دیا ہے، ہم آج 18اکتوبر 2007کویادکررہےہیں جب شہید بی بی پاکستان واپس آئیں تھیں، شہید بی بی ایک مشن ،نظریے اور منشور کیساتھ واپس آئیں تھیں انہوں نے کہا کہ شہید بی بی چاہتی تھیں کہ پاکستان کےعوام کو روٹی کپڑا اورمکان ملے، شہید بی بی جس منشورپرمہم چلا رہی تھیں اس میں آمریت کاخاتمہ موجود تھا، شہید بی بی کےمنشور میں 1973 کےآئین کو بحال کرناتھا، اسی منشور میں شہید بی بی کا ایک اور مطالبہ تھاکہ وفاقی عدالت بنانی تھی
تو مجبوراً ن لیگ کیساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا،اتفاق رائے کی کوشش ناکام رہتی ہے- بلاول

Leave a Reply