اسرائیلی فوج نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد ان کے پاس سے ملنے والی چیزوں کی تصاویر بھی جاری کردیں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی موجود تھےبعد ازاں حماس نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی اور حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے جاری بیان میں کہا کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئےالعربیہ اردو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے شہادت کے آخری ایام بغیر خوراک اور غزہ میں نقل مکانی کرنے والوں سے دور کسی جگہ پر گزارے

شہادت کے وقت یحییٰ سنوار کے پاس کیا چیزیں اورکون سے اذکار موجود تھے؟ تصاویر جاری

Leave a Reply