Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت اور وکلا سے ملاقات کے لیے تین درخواستیں دائر کر دی گئیں بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی یہ آئینی حق ہے، میرے مؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے ملک فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے اور چیک اپ کی اجازت دی جائے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *