Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے دلیرانہ انداز میں شہادت حاصل کرنے کو غزہ والوں نے آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال قرار دیدیا غزہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوارکی میدان جنگ میں موت اور اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی جس طرح وہ اسرائیلی ڈرون کو لاٹھی سے شکست دینے کی کوشش کرتے ہیں، یہی تو ہے وہ بات کہ دوسروں کیلئے ہیرو اپنی جان کیسے دیتے ہیں، یہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال تھی۔بدھ کے روز اسرائیلی افواج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے ان کے آخری لمحات کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں نقاب پہنے ہوئے زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت کے اندر ایک ڈرون پر لاٹھی پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد غزہ کے شہریوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ کی شہادت نے فلسطینیوں میں فخر کو جنم دیا ہے وہ اپنی رائفل کو مضبوطی سے تھامے ہوئے قابض فوج کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑ رہے تھے، وہ فرار ہوتے ہوئے نہیں بلکہ حملہ کرتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *