Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

کراچی شہر میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ادارہ امراض اطفال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق ادارہ امراض اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ سول اسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نمونیا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، نمونیا کی کچھ اقسام کی ویکسی نیشن موجود ہے۔ڈاکٹرخالد شفیع نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 ہزار سے زائد اموات نمونیا سے ہوتی ہیں، 2 سال سےکم عمر بچوں اور 65 سے زائد عمر کے لوگوں کو نمونیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہےانہوں نے علامات بتاتے ہوئے کہا کہ نمونیا کی علامات میں کھانسی سے سبز، پیلا یا سرخ بلغم نکلنا شامل ہے، بخار، پسینہ آنا، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، گہری سانس لینے یا کھانسی سے سینے میں تکلیف بھی نمونیا کی علامات میں شامل ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *