Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آج تاریخی دن ہے، ایک بار پھر قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال قائم ہوئی: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آج تاریخی دن ہے، ایک بار پھر قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال قائم ہوئی: وزیراعظم

اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، آئین میں 26 ویں ترمیم کی گئی ہے، یہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال ایک بار پھر قائم ہوئی ہے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے 26 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک نیا سورج نکلے گا جس سے پورے ملک میں روشنی ہوگی انہوں نے کہا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے حکومتوں کو گھر بھیجا جاتا تھا، وزرائے اعظم کی چھٹی کرادی جاتی تھی، آج طے ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نماز فجر کیلئے اذان ہوگئی ہے، اس میں تاخیر کا بوجھ نہیں لوں گا، ایسی آئینی ترامیم کی گئی ہیں جن سے پاکستان کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہوگاوزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اس ترمیم کیلئے خلوص دل سے محنت اور کاوش کی، مولانا فضل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاش پی ٹی آئی بھی اس آئینی ترمیم میں آتی تو بہت اچھا ہوتا، ہاؤس میں موجود لوگ ذاتی انا قربان کرکے آگے بڑھے اور اس عظیم کارنامے کو انجام دیا ان کا کہنا تھا کہ منڈلاتے ہوئے خطرناک بادل جو پاکستان پر برسنا چاہتے تھے وہ ختم ہوگئے ہیں واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم منظور کرلی، صدر مملکت آج صبح 6 بجے آئینی ترمیم پر دستخط کریں کے جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے 224 ووٹ درکار تھے جبکہ آئینی ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *