بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اترپردیش کے رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا اور دونوں کی آن لائن شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی بی جے پی کے ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو بھی شادی میں موجود تھےپاکستان و بھارت کے مابین سرحد کی لکیریں اور دیواریں ہیں لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں رشتے مسلسل مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، ایسا ہی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرجونپور میں دیکھنے کو ملا جہاں بی جے پی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی لاہور میں عندلیب سے طے ہوئی تھی لیکن ویزا نہ ملنےکی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے دونوں اطراف سے نکاح خواں نے نکاح پڑھایا
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے آن لائن شادی- تصاویر سامنے آگئیں

Leave a Reply