Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کم از کم مولانا فضل الرحمان کی ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کروائے- بلاول بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کم از کم مولانا فضل الرحمان کی ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کروائے- بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس آئین میں کچھ ترامیم سو فی صد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا کہ کم از کم مولانا فضل الرحمان کی ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کریں26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کالا سانپ افتخار چوہدری والی عدلیہ ہے، ہم نے اٹھاون ٹو بی کا اختیار صدر سے واپس لیا تو عدالت نے وہ اختیار اپنے پاس رکھ لیاچیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر فارغ کردیا گیا اور ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا۔ آپ نے وزیراعظم خود نکالے مگر قومی اسمبلی کے ارکان سے یہ اختیار لے لیا کہ وہ قائد ایوان پر عدم اعتماد کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ جسٹس افتخار چوہدری نے پوری اٹھارھویں ترمیم کو اٹھا کر پھینکنے کی دھمکی دی، اس لیے بلیک میلنگ میں آکر انیسویں ترمیم کرنی پڑی۔ الجہاد کیس کے تحت جج لگانے کا اختیار ججوں نے اپنے پاس رکھ لیاقومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مشرف کے دور میں پی سی او پر حلف لیا گیا، جب مشرف کی کرسی خطرے میں تھی تو انہیں جمہوریت یاد آگئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *