راولپنڈی- اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جیل انتظامیہ نے رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے اور جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر بشریٰ بی بی کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان بی کیلئے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے جب کہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے 6 سینئرڈاکٹرزکی ٹیم ہرہفتے ان کا طبی معائنہ کرتی ہے
بشریٰ بی بی خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں ہیں: جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

Leave a Reply