اسلام آباد- عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) کے ذریعے 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے ذریعے دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں مگر ٹیکس مشینری کو اب تک بہت کم ردعمل موصول ہوا ہے اور صرف 1.3 ملین (13 لاکھ) روپے جمع ہوئے ہیں ایف بی آر نے پیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا ٹرانسفارمیشن پلان شیئر کیا جس میں بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے، پلاٹس اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے جیسی سخت کارروائی کے لیے ایک آرڈیننس کے نفاذ کی امکان پر بات چیت کی گئی اس حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ متوقع آرڈیننس تیار ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف سے کلیئرنس ملنے کے بعد نافذ کیا جائے گا
تاجر دوست اسکیم- حکومت دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے کے ٹارگٹ سے بہت دور

Leave a Reply