Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کہتے ہیں کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے اس طرح پاس ہونے کی مذمت کرتے ہیں، جہاں قانون پر عمل درآمد نہ ہو وہاں عدم استحکام ہی رہتا ہے یہ بات عمران خان کے وکیل و رہنما شعیب شاہین اور فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جسٹس گل حسن کے حکم کی وجہ سے آج بشریٰ بی بی رہا ہوئیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ایک بڑا فیصلہ کیا، عدالت نے کہا وکلاء سے ملاقات نہ کرانا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے، عمران خان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کی وکلاء اور اہل خانہ سے ملاقات کرانا لازمی تھاان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے سیل کی پانچ روز بجلی بند رہی، بانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو آج ایکسرسائز مشین دوبارہ فراہم کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی، بشریٰ بی بی کی طرح عنقریب بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے باہر ہوں گئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *